اسلام آباد( نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔غلام محمود ڈوگر نے معطلی کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے،جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 25 جنوری کو سماعت کرے گا۔جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو وفاق نے گورنر ہاؤس پر حملے کے بعد معطل کیا تھا۔















