اہم خبریں

بیرسٹر گوہر کی طرف سے شیر افضل مروت کو عمران خان سے ملاقات کرنے کی دعوت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کی ملاقات،صحافیوں نے پارلیمنٹ کے باہر گھیر لیا ۔ بیرسٹر گوہر کی طرف سے شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی دعوت دیدی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے۔ شیر افضل مروت کا معاملہ ہماری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ۔
شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا ، دو دن صبر کرلیں آپ کو اچھی خبر ملے گی ۔ یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں یہ تو پھر ایک نوٹیفکیشن ہے۔ شیر افضل مروت کی بیرسٹر گوہر کے جوابات کی تائید ۔
،شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے ۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج عوام کے سامنے اپنے گزارشات رکھنا چاہتے ہیں۔
کل صوابی میں عوام کا جو ہجوم نکلا تھا ان کے مشکور ہیں۔
ان لوگوں نے بہت کوشش کی کہ عوام بانی پی ٹی آئی کو بھول جائیں لیکن ناکام رہے۔ 8 فروری کو بھی عوام سے ان کو منہ کی کھانی پڑی اور کل کے جلسے میں بھی یہی ہوا۔آج پارلیمان میں عوام کے پسندیدہ شخص کے خلاف بل لایا گیا۔
بل کو بغیر کسی ہاں اور نہیں کہ خود ہی یہ لوگ پاس کر لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہمارے حق میں آیا تھا اس کو یہ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم اس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرینگے۔
ایوان کے پاس یہ اختیار نہیں ہے۔
اگر یہ ایوان اس میں کوئی نقص دیکھ رہی تو وہ سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں۔ ہمارے 41 ایم این اے میں سے 38 کے اپلکیشنز الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکے ہیں۔ جن ایم این اے کے اپلیکشنز جمع نہیں ہو سکے اپنےآبائی علاقوں سے ہی نہیں نکل پا رہے۔
ہمارے ایم این اے کو سنے بغیر ہی آج ایوان میں اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا۔ ایوان میں موجود دوسرے بہن بھائیوں کو فراغ دلی سے وقت دیا گیا۔
مزید پڑھیں :بنگلہ دیش سے کچھ سبق سیکھنا چاہیے ،شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں