اہم خبریں

امریکہ نے شیخ حسینہ واجد کا ویزہ منسوخ کردیا،برطانیہ کی جانب سے بھی ناامیدی

نیویارک ( اے بی این نیوز     )امریکہ نے شیخ حسینہ واجد کا ویزہ منسوخ کردیا۔ حسینہ واجد کی بھارت نواز فاشسٹ حکومت کیخلاف احتجاج امریکہ تک پہنچ گیا ۔
نیویارک میں بنگلہ دیشی شہری احتجاج کرتے ہوئے اپنے قونصلیٹ میں گھس گئے۔
مظاہرین کی قونصلیٹ عمارت میں توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کا پورٹریٹ اتارکر پھینک دیا ۔ مظاہرین نے کیپس پہن رکھی تھیں اور قومی پرچم اٹھائے نعرے لگا رہے تھے۔

نیزبھارت نے حسینہ واجد کو مدد کی یقین دہانی کرادی، مستقل پناہ دینے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ حسینہ واجد نےبرطانیہ میں سیاسی پناہ مانگ لی،برطانوی حکومت نے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ۔
حسینہ واجد برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک بھارت میں ہی رہیں گی ۔ وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان نے شیخ حسینہ کو مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
حسینہ واجد ابھی صدمے میں ہیں ،حکومت انہیں صحت یاب ہونے کا وقت دے رہی ہے۔ ہندوستان کا آرمی چیف جنرل اور بنگلہ دیش کی فوجی قیادت سے بھی رابطہ ہے۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ
حسینہ واجد کی وزیراعظم مودی سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ، ادھر دوسری جانب بنگلہ دیشی سپریم کورٹ بارایسوسی ایشننےبھارتسے مطالبہ کیا ہے کہ حسینہ واجداوران کی بہن کوگرفتار کیا جائے۔
صدرسپریم کورٹ بار نے کہا کہ بھارت دونوں بہنوں کوگرفتارکرکےواپس بھیجے۔ شیخ حسینہ واجدنےسیکڑوں لوگوں کوقتل کرایا۔
ملک میں ایمرجنسی لگی تومزاحمت کریں گے۔

مزید پڑھیں :بنگلہ دیش سے کچھ سبق سیکھنا چاہیے ،شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں