اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آج ہمارے بھوک ہڑتالی کیمپ کا نواں دن ہے ۔ جو ہمارے مطالبات ہیں وہی ہیں جو پہلے دن تھے ۔ پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسیران کی رہائی ہمارے ایم این ایز کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔
مہنگائی جو بمب بن کر ہم سب پر ٹوٹا ہوا ہے ۔
کل جو ہمارا جلسہ تھا تاریخی تھا کے پی کے نے ہماری میزبانی کی ۔ موٹر وے پر بھی پولیس نے ہمارے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی ۔ لوگ ناکے توڑ کر پہنے بس سٹینڈز پر کریک ڈاؤن کیا گیا ۔
پی ٹی آئی کا جھنڈا پکڑ نے والوں کو روکا گیا ،وہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
یہ بھوک ہڑتالی کیمپ اسی حوالے سے ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ کل کے جلسے نے مخالفین کو بتا دیا کہ پی ٹی آئی کہاں کھڑی ہے ۔ بلو چستان پنجاب سندھ سے قافلے پہنچے۔
بنگلہ دیش سے کچھ سبق سیکھنا چاہیے
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ میں ایک کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ۔ ساری زندگی میں ان ایم این ایز پر کوئی ایف آئی آر نہیں تھی انکو تنگ کیا جا رہا ہے ۔ ہمارے ایم این ایز کو فی الفور واپس رہا کیا جائے
مزید پڑھیں :رؤف حسن ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری،عدالتی عملہ رہائی کیلئے روبکارلیکر جیل روانہ