اہم خبریں

لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کا چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     ) لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کا چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو چار سال کے لیے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر 15-54/Coord/2019/HEC/(QAA)/667 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اور یہ نوٹیفکیشن ڈائریکٹرکو آرڈ ینیشن شاہ زیب عباسی نے جاری کیا ہے ،نیز نوٹیفکیشن کی کاپی تما متعلقہ افسران کو بھی ارسال کر دی گئی ہے

مزید پڑ ھیں :ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی اور انتھک محنت سے پوری قوم کے دل جیت لئے ، وزیراعظم

متعلقہ خبریں