اہم خبریں

انسداد دہشتگردی عدالت میں اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق رہنما تحریک انصاف اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی۔ اسد عمر کو دل میں تکلیف ہوئی ہے۔ وکیل اسد عمرکا کہنا ہے کہ ان کے موکل اسد عمر کو کمرہ عدالت سے اٹھا کر مرکزی گیٹ پر موجود گاڑی میں منتقل کیا گیا۔

زین قریشی اسد عمر کو لیکر پی آئی سی روانہ ہو گئے۔یاد رہے کہ اسد عمر گھیرائو جلائو کیس میں آج انسداد دہشتگردی عدالت میں حاضر ہوئے تھے کہ اچانک سینے میں تکلیف شروع ہوگئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اس سے قبل کراچی میں بھی اسد عمر کو دل کے اٹیک ہوچکا ہے.
گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 14 اگست کو کئے جانے کا امکان

متعلقہ خبریں