اہم خبریں

علی امین گنڈا پور کا اگست کے آخر یا ستمبر کے آغاز میں اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان

صوابی (  اے بی این نیوز      ) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈ ا پور نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی نہ لی تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ عمران خان ہمارے لیے جیل میں ہیں۔ وہ صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ہم خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان کی حکومت میں دہشتگردی ختم ہوگئی تھی۔ پی ڈی ایم جماعتوں نے ملک میں دہشتگردی بڑھائی۔ آئی پی پیز کو 2200ارب روپے دئیے جارہے ہیں۔

آئی پی پیز معاہدے کرنے والوں کو کون سزا دے گا؟ہماری جانوں کے بدلے ڈالر لینے والے قوم سے معافی مانگیں۔
بطور کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔ جلسے کے لیے کوئی جگہ دیں، این او سی طلب کرنے کے باوجود اجازت نہ دی گئی تو ڈی چوک پر جلسہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ کو نہ قید کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے خوف کے بت توڑ دیے ہیں۔ اب ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد میں جلسہ کریں گے۔

عمران خان ڈٹا ہوا ہے، چوروں اور ڈاکوؤں سے قوم کو حقیقی آزادی دلائیں گے۔ عمران خان کا پیغام ہے کہ آج اگر ہم نے حقیقی آزادی نہ لی تو ہمیں آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔
عمران خان کے دور میں بجلی کا یونٹ 16 روپے میں مل رہا تھا، جبکہ آج بجلی کا یونٹ 70 روپے کا ہوگیا ہے، اس کے علاوہ ہمارے دور میں پیٹرول 145 روپے تھا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں نے آج صوابی میں میدان سجایا، جس میں محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، جلسے میں خطاب کرنے والے رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں :حکومت جوکررہی ہےاس سےجوڈیشری کیساتھ اس کاٹکراؤبڑھےگا،فواد چوہدری

متعلقہ خبریں