اہم خبریں

حکومت جوکررہی ہےاس سےجوڈیشری کیساتھ اس کاٹکراؤبڑھےگا،فواد چوہدری

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      ) سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی عوام نےسیاست کارخ تبدیل کردیا۔ بنگلہ دیش میں حسینہ واجدنےچیف جسٹس کوہتھکڑیاں لگا کربھجوادیاتھا۔
پاکستان کواس وقت10ارب ڈالرچاہئیں جو مل نہیں رہے۔ معیشت تباہ ہوگئی،صنعت چل نہیں ر ہی۔ حکومت تنخواہ دارکے اورتیل کےٹیکس پر چل رہی ہے۔ حالات ٹھیک کرنےکےبجائےکیاہم کسی حادثےکاانتظارکررہےہیں؟۔
عمران خان کی اتنی مقبولیت ہےجوزندگی میں کسی کی نہیں دیکھی۔ عمران خان کاکوئی مخالف ہی نہیں100فیصدچاہنےوالےہیں۔ پی ٹی آئی کی سیاسی منصوبہ بندی بہت کمزور ہے،فوادچودھری
بدقسمتی سےمقبولیت ہونےکےباوجودایک سال سےبانی چیئرمین جیل میں ہیں۔
مجھے نہیں پتہ پی ٹی آئی اس وقت لانگ مارچ کرسکتی ہے۔ صوابی کا بہت متاثرکن جلسہ ہے لیکن اس کےاسلام آبادپرکیااثرات ہوں گے؟ فضل الرحمان جس دن ڈی چوک پر جلسہ کریں گےاس دن کانپیں ٹانگ جائیں گی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
پی ٹی آئی صرف اپوزیشن اتحادبنائے اس کےبغیربانی چیئرمین کاباہرآناممکن نہیں۔ عمران خان کوکسی سےبھی مذاکرات نہیں سوٹ نہیں کرتے۔ اس وقت ایک بحث ہےبانی پی ٹی آئی کوجیل سےباہرلایاجائے۔
تحریک چلانی تھی تو9فروری کوپی ٹی آئی چلاتی اب کیاچلائیں گے۔ مخصوص نشستوں کااختلافی نہیں اضطرابی فیصلہ ہے۔ ممبران قومی اسمبلی کواغواکرنےکی کوئی وجہ نہیں بنتی۔ حکومت جوکررہی ہےاس سےجوڈیشری کیساتھ اس کاٹکراؤبڑھےگا۔
پی ٹی آئی کی حکومت میں راناثنااللہ پرغلط کیس بناتھا۔ بانی پی ٹی آئی کومائنس کرنےکی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔ حکومت پرنفسیاتی دباؤ کیوں کہ عوام کی بڑی تعدادبانی چیئرمین کیساتھ ہے۔
یہ یقین دلانالازمی ہے کہ پی ٹی آئی آکربدلہ نہیں لےگی۔
مسائل کے حل کیلئےآخرمذاکرات کرناپڑیں گے۔ نوازشریف اورزرداری کوبھی سیاسی استحکام کیلئےکرداراداکرناچاہیے۔ پاکستان میں آپ کواستحکام درکارہے۔بڑاخوف یہ ہے پی ٹی آئی آئےگی توکیاکرےگی۔ اس خوف کودورکرنےکیلئےپی ٹی آئی کی جانب سےٹھوس یقین دہانی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں :بنگلہ دیش میں 15 سالہ جبر کے دور اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا، حافظ نعیم الرحمان

متعلقہ خبریں