اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے چیئر مین بیر سٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں دوریاں ختم ہوں۔ یہی طریقہ جاری رہا تو عوام مزاحمت کی طرف جائیں گے۔
حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہاہے۔ وہ صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ ہم چڑھائی اور دھاوا نہیں بولنا چاہتے۔ پابندی ان پر لگائیں جو ملک کی دولت لوٹ کر لے گئے۔
عمران خان بہت جلد جیل سے باہر آئیں گے۔ اسدقیصر نے کہا کہ یہ جلسہ صرف جلسہ نہیں یہ ایک تاریخ ہے۔ یہ جلسہ اس بات کی تائیدہے کہ ملک میں تمام شہری برابرہیں۔
ملک میں اس وقت کوئی آئین وقانون نہیں ہے۔
مزید پڑھیں :حکومت کو سمجھانے کی کوشش کی وہ عوام کے مسائل کو حل کرے، نئیر حسین بخاری
