راولپنڈی ( اے بی این نیوز )امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےبنگلہ دیش کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ بنگلہ دیش میں 15 سالہ دورجبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا۔
حسینہ واجد نے بھارت کی مدد سے عوام اور ان کی آواز دبا کر حکومت کی ۔ حسینہ واجد نے اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنالیا۔ حسینہ کی فاشسٹ حکومت کا خاتمہ بنگلہ دیشی عوام کی قربانیوں کے نتیجے میں ہوا ۔
دعا ہے بنگلہ دیش کے عوام کی جدوجہد ملک میں استحکام کا سبب بنے۔ بنگلہ دیش میں خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کی واپسی کیلئے دعا گو ہوں۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم نےپاورسیکٹر اصلاحات پرعمل درآمدکےلئے ٹاسک فورس تشکیل دینےکی منظوری دے دی