اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کےدوران بے گناہ لوگوں کونشانہ بنایاگیا۔ اسرائیل نےجنگ کےدوران انسانی حقوق کی پامالی کی۔ اسرائیل مشرق وسطیٰ کوعدم استحکام کرناچاہتاہے۔
اسماعیل ہانیہ کوایران کےاندرنشانہ بنایاگیا۔
اسرائیل غزہ میں نہتےشہریوں کونشانہ بنارہا ہے۔ عالمی عدالت انصاف نےنیتن یاہوکےخلاف فیصلہ دےدیا۔ اسرائیل اورہندوستان کوکھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ وہ سینیٹ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ
یہ دونوں ممالک کسی کوبھی نشانہ بناسکتےہیں۔ ہندوستان بھی کشمیریوں کوظلم وستم کانشانہ بنارہا ہے۔ کشمیراورغزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے۔ اسرائیل نےبلاتفریق غزہ میں ہرجگہ بمباری کی۔
غزہ میں40ہزارسےزائدمسلمانوں کوشہیدکردیاگیا۔
اسرائیل پورےمشرق وسطیٰ کوتباہ کرنےپرتلاہواہے۔
مزید پڑھیں :بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا،خبرایجنسی
