اہم خبریں

کل صوابی میں پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ، عمران خان ایک حقیقت ہے،لطیف کھوسہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) راہنما پی ٹیا آئی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہماراصوابی میں کل تاریخی جلسہ ہے جہاں سے واضح پیغام جائےگا۔ عمران خان ایک حقیقت اورپی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے۔
پی ٹی آئی کوتسلیم نہیں کریں گے توآئین وقانون کی پاسداری نہیں ہوگی۔ الیکشن ایکٹ میں تر میم لانااس سےبھونڈی حرکت نہیں ہوسکتی۔ یہ وہ جنگ میں جس میں مسلم لیگ(ن)تباہ ہوجائےگی۔
الیکشن ایکٹ میں ترمیم لاکر(ن)لیگ عدالتی فیصلےکی خلاف ورزی کررہی ہے۔
سپریم کورٹ کے13میں سے11ججزنےکہا کہ ہمارے فیصلےکی غلط تشریح کی گئی۔ سپریم کورٹ نےکہاپی ٹی آئی سیاسی جماعت ہےاوررہےگی۔ سپریم کورٹ نےکہاآئین وقانون کی خلاف وزی کی ہے۔
الیکشن کمیشن نےجوفراڈکیااس کی سزاجمہوراورپی ٹی آئی کونہیں دی جاسکتی۔ ترمیمی بل لانےپرحکومت کوتوہین عدالت میں بھی سزائیں دلائیں گے۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سےسپریم کورٹ کےفیصلےپرکوئی اثرنہیں پڑےگا۔
39لوگوں کوکہا یہ پی ٹی آئی کےہیں،الیکشن کمیشن نوٹیفائی کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں :یوم شہدا پولیس، مسلح افواج کی جانب سے لازوال قربانیاں پیش کرنے والے پولیس کےجوانوں کو خراج تحسین پیش

متعلقہ خبریں