ٹھٹھہ (اے بی این نیوز ) دہابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ۔ کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی۔ پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہمی معطل ہوگئی ۔
شاہ لطیف ٹاؤن ،قائد آباد، لانڈھی، کورنگی سمیت کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ پائپ لائن پانی کے بیک پریشر کے باعث پھٹ گئی ۔ پائپ لائن کا مرمتی کام تاحال شروع نہ ہوسکا ۔
پائپ لائن پھٹنے سے دہابیجی پمپنگ سٹیشن کے قریبی علاقے زیرآب آگئے۔
مزید پڑھیں :فوج کے ساتھ بہترین تعلقات قائم نہ رکھنا بیوقوفی ہوگی،عمران خان















