راولپنڈی (اے بی این نیوز ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تصادم اورٹکراؤ کاراستہ اختیارنہیں کریں گے۔ پشاور،لاہور دھرنے کااعلان ایک سے2روزمیں کروں گا۔
یہ تحریک حق کی بالادستی کے لیےہے۔
7نکاتی ایجنڈا دے رکھا ہے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یہ تحریک حق کی بالادستی کی تحریک ہے۔ ہمارادھرنا10ویں روزمیں داخل ہوچکاہے۔ ہم نےفیصلہ کیاتھا سازش کاحصہ نہیں بنیں گے۔
بجلی کے بل ادا کرنا عوام کےبس کی بات نہیں۔
یہ خاندان ہم پرفیملی انٹراپرائزکی طرح مسلط ہے۔ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ یہ مذاکرات کرتے ،پھرکچھ اوربات کرتے،بعدمیں کچھ اورکہتےہیں۔ ایک طرف آئی پی پیز دوسری طرف کے الیکٹرک لو ٹ رہی ہے۔
مزید پڑھیں :جب تک فورسزمضبوط نہیں ہوں گی امن قائم نہیں ہوسکتا،علی امین گنڈاپور