اہم خبریں

جب تک فورسزمضبوط نہیں ہوں گی امن قائم نہیں ہوسکتا،علی امین گنڈاپور

پشاور ( اے بی این نیوز      ) وزیر اعلیٰ کے پی،علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج شہد ا کی وجہ سے خیبر پختونخوا قائم و دائم ہے۔ جب تک فورسزمضبوط نہیں ہوں گی امن قائم نہیں ہوسکتا۔

عوام دہشتگردی کی جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں۔ امن کے قائم ہونے تک کوئی خوشحال نہیں رہ سکتا۔ شہدا کے بچوں کیلئے نوکریوں کا کوٹہ منظور ہوچکا ہے۔
صوبے سے دہشتگردی کاخاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ صوبے میں امن قائم کریں گے خوشحال پختونخوا بنائیں گے۔ جنہوں نےقربانیاں دیں ان کوسلام پیش کرتےہیں۔

مزید پڑھیں :پاکستانی ایمبیسی نے بنگلہ دیش میں پاکستانی شہریوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا

متعلقہ خبریں