اہم خبریں

پاکستانی ایمبیسی نے بنگلہ دیش میں پاکستانی شہریوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) بنگلہ دیش میں ایک بار پھر کشیدہ صورتحال، پاکستانی طلبا خوف کا شکار۔ پاکستانی ایمبیسی نے بنگلہ دیش میں پاکستانی شہریوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا۔ ڈھاکہ سمیت مختلف شہروں میں مقیم پاکستانی طلبا میں تشویش بڑھ گئی۔
سفارتی عملہ نے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے پر پاکستانی طلبا سے منہ موڑ لیا۔ سفارتی عملہ کا پیغام ہے کہ طلبہ خود پاکستانی سفارتخانے پہنچ جائیں،طلبا کا سڑکوں پر کشیدگی کے باعث ازخود ہوسٹلز چھوڑنے سے گریز کریں۔
طلبا کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی ایمبیسی اپنی ٹرانسپورٹ میں لےکر جائے۔

پاکستان میں طلبا کے اہلخانہ بچوں کی حفاظت سے متعلق پریشان۔ وزارت خارجہ میں بنگلہ دیش ڈیسک کے افسران سے بھی رابطہ مشکل ہو گیا۔
بنگلہ دیش میں پھنسے طلبا کے والدیننےحکومت سے بحفاظت واپسی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے.

مزید پڑھیں :مخصو ص نشستوں پر عدالتی فیصلہ آئین کے آرٹیکلز سے باہر جاکر لکھا گیا، عطا تارڑ

متعلقہ خبریں