اہم خبریں

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون با رشوں کی تبا ہ کا ریا ں،12 افراد جاں بحق

اسلام آ باد ( اے بی این نیوز   )ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی تبا ہ کا ریا ں ۔ طوفانی با رش ۔ مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق۔ سات زخمی۔ ٹا نک میں گھر کے چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق۔ ۔ تین زخمی ۔ جا ں بحق افراد میں دو بچے ایک عورت شامل۔
ٹھل اور نوشہروفیروز میں چھتیں گرنے سے چار افراد جاں بحق ۔ چار افراد زخمی ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جہلم میں ایک خا تون سمیت 2 افراد جا ں بحق ۔ ملک کے بیشتر شہر وں میں موسلا دھا ر با رش۔ جل تھل ایک ۔ ندی نا لوں میں طغیا نی ۔ نشیبی علاقے زیر آب ۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔ پانی گھروں میں داخل ۔ بجلی کی فراہمی معطل ۔ ۔ بلو چستا ن میں بھی با رش نے اودھم مچا دیا ۔ اوستہ محمد۔ ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری۔ ۔ نشیبی علاقے زیر آب ۔ پٹ فیڈر کینال میں پانی کا دبائو بڑھنے سے شگاف پڑنےکا خدشہ۔ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی چاول اور کپاس کی فصل مکمل تباہ۔ ضلع کرک میں دو بچوں سمیت 4 افراد برساتی نالوں میں ڈوب گئے۔ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کمرے کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ چترال میں بھی مون سون کا زودار سپیل ۔ لوئر چترال کے علاقہ شیشی کوہ میں تباہی۔ علاقے میں سیلابی صورتحال ۔ سیلاب کے باعث سات گھر مکمل طور پر تباہ ۔ سیلابی ریلاتیار فصلوں۔ باغات و جنگلات اور بجلی گھر کو بھی بہا کر لے گیا۔ وادی شیشی کوہ کو دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحد سڑک بھی مکمل طور پر سیلاب برد ہو گئی۔ ۔ وادی کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ۔ گلیشر پگھلنے کے باعث دریا چترال کے بہاو میں اضافہ۔ نزد یکی آبادی اور ہوٹلز کو خالی کرا لیا گیا۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت۔بٹگرام ۔ لوئر دیر اور گردونواح میں موسلا دھاربارش۔ کئی علا قو ں میں لینڈ سلا ئیڈنگ ۔ وادی کا غا ن کا با لا کوٹ سے رابطہ بددستور منقطع ۔ بونیر:دیوانہ بابا۔ پیربابا میں برساتی پانی دکانوں میں داخل۔ گجرات۔ ڈسکہ ۔ سرائے عالمگیر میں بھی موسلا دھا ر با رش۔ صلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔ جبکہ دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب۔ چشمہ بیراج پر پانی کی آمد چار لاکھ چھبیس ہزار تین سو انیس کیوسک ریکارڈ۔ پانی کا لیول چھ سو پینتالیس فٹ ہوگیا۔ ۔ بیراج کے تمام باون سپل ویز کھول دیے گئے۔ شہر قا ئد میں با رشوں نے رنگ جما دیا ۔ حیدرآباد۔ جامشورو۔ نوری آباداور گردونواح میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب۔ بارش کے سبب شہر بھر کے 48 فیڈر بند۔ پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی عدم فراہمی کے سبب نکاسی آب کا کام متاثر ۔ ۔ نوشہرو فیروز، مورو، پہل پڈعیدن، دریاخان مری میں وقفے سے بارش جاری ۔ کئی علا قو ں میں پا نی جمع ۔ انتظامیہ غائب۔ کروڑوں روپے کی گندم خراب ہونے کا خطرہ۔ سندھ میں با رشیں ۔ وزیراعلیٰ نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں ممکنہ اربن فلڈنگ۔ نہروں میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا جا ئے گا۔ وزیر اعلی ۔ مراد علی شاہ بلدیاتی اداروں۔ محکمہ آبپاشی اور انتظامیہ کو اجلاس میں ہدایات دینگے۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے عوام دعا کریں کہ بارشیں اتنی ہی ہوں جتنی سندھ حکومت سنبھال سکے ۔ ۔ بولے صوبے میں دو ہزار بائیس کے مقابلے میں آج بہتر صورت حال ہے۔ بارشوں میں لوگوں کی پریشانی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں بھی بارشوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوجاتا ہے
مزید پڑھیں :مخصو ص نشستوں پر عدالتی فیصلہ آئین کے آرٹیکلز سے باہر جاکر لکھا گیا، عطا تارڑ

متعلقہ خبریں