اہم خبریں

مخصو ص نشستوں پر عدالتی فیصلہ آئین کے آرٹیکلز سے باہر جاکر لکھا گیا، عطا تارڑ

اسلام آ باد ( اے بی این نیوز   )مخصو ص نشستوں پر عدالتی فیصلہ آئین کے آرٹیکلز سے باہر جاکر لکھا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی لاہور میں پریس کانفرنس کہا پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر سوالات اٹھائے تھے۔
کل جب یہ فیصلہ آیا تو کسی کو اس پر حیرانی نہیں ہوئی ۔۔2 ججز نے اختلافی نوٹ بھی لکھا ۔ کیا بات ہے کہ ابھی تک بقیہ جج صاحبان کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا گیا؟ ججز نے اختلافی نوٹ میں اس بات پر سوال اٹھایا کہ 15 دن کے باوجود تفصیلی فیصلہ کیوں نہیں جاری ہوا؟ یہ بات بھی درج ہے کہ پی ٹی آئی اس میں شامل نہیں تھی۔
تو کس طرح سے ان کو ریلیف دے دیا گیا جنہوں نے عدالت میں کوئی درخواست جمع نہیں کروائی۔ جنہوں نے اپنا حق نہیں مانگا۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والوں کو سیٹوں سے فارغ کردیں ۔ ۔ حلف لینے سے پہلے کے مراحل کو قانونی طور پر نہیں دیکھا گیا۔ یہ بڑے اچنبے کی بات ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ فلور کراسنگ کریں؟

کیا مستقبل میں بھی اس بات کا جواز بنایا جائے گا کہ کوئی بھی ممبر فلور کراسنگ کرنا چاہے تو وہ اس فیصلے کا سہارا لے کر پارٹی تبدیل کر سکے گا؟
مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی کا حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کرانے کا مشورہ

متعلقہ خبریں