اہم خبریں

شیرافضل مروت کی پارٹی کے ساتھ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہو نے کی پیشکش

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے شیر افضل مروت نے رابطہ کر لیا۔ رابطے کے دوران شیر افضل مروت نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ اٹھایا۔

شیرافضل نےپارٹی رکنیت کے ساتھ قومی اسمبلی کی رکنیت سے خود استعفٰی دینے کی پیشکش کردی ۔ بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی رکنیت کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کیلئےوقت مانگ لیا۔

اہم فیصلوں پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری سمجھتا ہوں بیرسٹر گوہر کا جواب ۔ شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر سے پی ٹی آئی رہنماوِں کی جانب سے اپنے خلاف بیان بازی رکوانے کا بھی مطالبہ کردیا ۔

شیر افضل مروت کی چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سے رابطے کی تصدیق ۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ اپنا اتھارٹی لیٹر بیرسٹر گوہر کو بھیج دیا ہے کہ جب چاہیں میرا استعفٰی قبول کر لیں۔

میں نے ساتھ یہ مطالبہ کیا پارٹی رہنماؤں کو میرے خلاف بیانات سےروکیں۔

مزید پڑھیں :شیر افضل مروت نے اب انتہا کردی عمران خان پر تنقید کررہے ہیں، انتظار پنجوتھہ

متعلقہ خبریں