اہم خبریں

عمران خان کی ڈیل نہیں ہو سکتی،بات چیت تو ممکن ہے،تلخیاں کم ہونی چاہئیں،فواد چودھری

اسلام آباد(اے بی این نیوز       ) سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی ڈیل نہیں ہوسکتی۔ ڈیل ممکن نہیں تو بات چیت تو ممکن ہے ،تلخیاں کم ہونی چاہئیں۔
اسٹیبلشمنٹ سے پہلے سیاسی جماعتوں سے بات ہونی چاہیے۔
ووٹ کو عزت دو کے بیانیے سے یہاں تک آنے کو ڈیل ہی کہیں گے۔ فراڈ الیکشن کرکے وزیراعظم بن جائیں تو پھر اسے ڈیل ہی کہا جائے گا۔ اس طرح ڈیل بانی پی ٹی آئی نہیں کرسکتے نہ وہ کریں گے۔
جن لوگوں کی بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے اس میں عمر ایوب کے سوا کوئی سیاستدان نہیں۔جب تک نوازشریف کی سوچ کا پتہ نہیں چلے گا مذاکرات کی بات یکطرفہ ہے۔سیاسی طاقتوں کی نمائندگی آصف زرداری اور نوازشریف کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت نے اب انتہا کردی عمران خان پر تنقید کررہے ہیں، انتظار پنجوتھہ

متعلقہ خبریں