اسلام آباد(اے بی این نیوز ) انتظار پنجوتھہ نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کے ساتھ ہمارا اتحاد ہے ان کی اپنی پارٹی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا پی پی،ن لیگ ،ایم کیو ایم کے علاوہ سب سے بات کرینگے۔
محمود اچکزئی کو دیگر جماعتوں سے بات اور اکٹھا کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ حکومت کے پاس بات کرنے کاکوئی اختیار نہیں۔ بامعنی بات انہی سے ہوسکتی ہے جن کے پاس اصل اختیار ہے۔
بامعنی بات انہی سے ہوسکتی ہے جوپراسس کوکنٹرول کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف پر امن جماعت ہے ،بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ شیرافضل مروت کو بار بار سمجھایا گیا کہ پارٹی پالیسی سے باہر نہ جائیں۔
تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے تواس کاواحد راستہ مذاکرات ہے۔ محمود اچکزئی اسٹیلشمنٹ یا کسی اور کے ساتھ انگیج نہیں ہونا چاہتے۔ پی ٹی آئی آزاد سیاسی جماعت ہے اور اس کی اپنی پالیسی ہے۔
جب بات چیت ہو گی قوم کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔
تاثر دیا جاتا ہے پی ٹی آئی نے بات چیت کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی سیاسی عمل پر یقین رکھتی ہے اس لیے مذاکرات کی بات کرتی ہے۔ شیرافضل مروت کو کہا گیا پارٹی پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔
شیر افضل مروت نے اب انتہا کردی بانی پی ٹی آئی پر تنقید کررہے ہیں۔ شیرافضل مروت پہلے نجی محفلوں میں اب سرعام بانی پی ٹی آئی پر تنقید کررہے ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی پر کوئی تنقید کرے تو اس کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہو۔
مزید پڑھیں :اسٹیج اداکارہ ندا چودھری کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ،بھگدڑ مچ گئی