اہم خبریں

9ئی واقعات پر معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے غلطی ثابت کی جائے، علی امین گنڈا پور

راولپنڈی (اے بی این نیوز       )وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک نظریے کے تحت بنائی گئی ہے،حقیقی آزادی ،قانون کی بالادستی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔
ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ،آئین کو توڑا گیا۔ آئین کو بار بار توڑنے پر بات ضرور ہونی چاہیے۔
9مئی واقعات پر معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے غلطی ثابت کی جائے۔ 9مئی واقعات کے ہم ذمہ دار نہیں تو ہم سے کون معافی مانگے گا۔ غلطی آپ کی ہوا ور کہا جائے میں معافی مانگوں ایسا نہیں ہو سکتا ۔
اپنی انا کو تسکین پہنچانے کیلئے ایسی باتوں کے ذریعے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ جو غلطی ثابت ہوئی اس کی معافی مانگنے کو تیار ہیں۔ آپ کی بھی غلطیاں ثابت ہوں تو معافی مانگنی پڑے گی۔
عندلیب عباس تو جیل بھی نہیں گئیں اور خدیجہ شاہ کو جیل میں رکھاہوا تھا۔
یاسمین راشد تو ہدایت دے رہی تھیں اس طرف نہیں جانا۔ بانی پی ٹی آئی نے پہلے کہہ دیا تھا کہ مجھ پر حملہ ہوگا اور پھرحملہ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہاتھا میرے خلاف مذہبی کارڈ کا استعمال کیا جائیگا۔
شیر افضل کومروت بار بار سمجھایا۔
امید ہے شیر افضل مروت پارٹی میں ہی رہے گے۔ اعلان کروں کہ اسلام آباد میں جلسہ کرونگا تو کر کے دکھائوں گا ورنہ سیاست چھوڑ دونگا۔ صوابی میں 5اگست کو جلسہ ہوگا عوام بھر پور شرکت کریگی۔
مزید پڑھیں :لاہور غیر محفوظ ہو گیا، سر عام جرمن سیاح پر تشدد،ڈاکو ئوں نے لوٹ بھی لیا

متعلقہ خبریں