راولپنڈی (اے بی این نیوز )حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک۔ جماعت اسلامی کاآج سے کراچی میں بھی دھرناشروع کرنے کااعلان۔ امیر جماعت اسلامی نے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہا بجلی کی قیمت کم ۔ ٹیکس ختم کئے جائیں۔
وزیراعظم کوہرصورت عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ فرار ممکن نہیں۔ مطالبات تسلیم نہ کئے تو دھرنوں کاسلسلہ ملک بھر میں پھیلا دینگے۔ حکمران سمجھتے ہیں ہم ہار مان لیں گے تو ایسا ممکن نہیں۔ لیاقت باغ راولپنڈی میں مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 9 ویں روز بھی جاری۔
حکومت اور جماعت اسلامی کے مابین مذاکرات تعطل کاشکار ۔ آئی پی پیز ۔ بجلی کے بلوں سمیت تنخواہوں پر ٹیکس ختم کرنے پر حکومت بے بسی کا شکار۔ جماعت اسلامی مطالبات کے حصول پر ڈٹ گئی۔ جماعت اسلامی ساڑھے پانچ بجے لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک غزہ مارچ کرے گی۔
مزید پڑھیں :عدالت نے دہشت گردی کیس میں رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا