اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سماعیل ہانیہ کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا،ہدف حماس کی قیادت ہی تھی۔
ایرانی صدر کی حلف برداری میں سب سے مقبول شخص اسماعیل ہانیہ تھے۔
آزادی کی تحریکوں میں قیادت اور کارکن بھی شہید ہوتے ہیں۔
امت مسلمہ اور عالم اسلام کے پاس اتحاد کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
ہمارے مسائل کا حل تفرقوں میں نہیں،امت کی یکجہتی میں ہے۔
مزید پڑھیں :5اگست کوعمران خان کی کال پر پہلا جلسہ، تاریخی بنائیں گے ،علی امین گنڈاپور