اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم نےپولیس گروپ کے افسران کی ایف سی میں ایک سال تعیناتی لازم قرار دے دی۔ پولیس گروپ کےافسران کی فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعیناتی کی مدت 6 ماہ سے بڑھاکر ایک سال ہوگی۔
وزیراعظم نے پولیس گروپ کے افسران کی ایف سی میں تعیناتی کی سمری کی منظوری دے دی۔
پولیس گروپ گریڈ17کےافسران کی ایک سال کے لیے ایف سی میں تعیناتی لازمی قرار،ذرائع کے مطابق اس وقت پولیس گروپ گریڈ17 کی افسران کی ایف سی میں تعیناتی 6 ماہ کے لیے لازم ہے۔
کچھ سال قبل ایف سی میں پولیس افسران کی تعیناتی کی مدت ایک سال سے کم کرکے 6 ماہ کی گئی تھی۔
اب دوبارہ پولیس گروپ کے افسران کی تعیناتی کی مدت ایک سال کرنے کی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں :لاہور میں پی ٹی آئی کے راہنما کو قتل کر دیا گیا