اہم خبریں

5اگست کوعمران خان کی کال پر پہلا جلسہ، تاریخی بنائیں گے ،علی امین گنڈاپور

پشاور (  اے بی این نیوز   )وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ارکان اسمبلی اورپارٹی قائدین سے ملاقات۔ ملاقاتوں میں 5 اگست کے صوابی جلسے کو کامیاب بنانے سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ
5اگست کا جلسہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر پہلا جلسہ ہے۔ جلسے کو کامیاب اور تاریخی جلسہ بنانا ہے۔ جلسے میں صوبہ بھر سے پارٹی کارکنان اور عوام کی شرکت یقینی بنانی ہے۔
اراکین اسمبلی سے ملاقات میں عوامی مسائل،مون سون بارشوں سے متعلق امور پر بھی گفتگو گئی۔
صوبہ بھر میں تکمیل کے قریب 600 مختلف ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ۔ جاری ترقیاتی منصوبوں کو پہلی ترجیح میں مکمل کیا جارہا ہے۔ ترقیاتی منصوبے مقامی سطح پر شروع کئے جائیں۔
صرف نام کی تختی لگانے کیلئے افتتاح نہیں کئے جائیں گے۔
بلدیاتی اداروں کو مستحکم بنانے پر کام کررہے ہیں۔ بارشوں سے متاثرہ انفراسٹرکچرز کی بحالی کے لئے پہلے سے فنڈز مختص کئے گئے۔ متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا ازالہ پہلی ترجیح پر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :چیف الیکشن کمشنر و دیگر ممبران کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

متعلقہ خبریں