اہم خبریں

حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کے ہر خاندان کے لیے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   ) وفاقی کابینہ کی جانب سے لاپتہ افراد کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج کی منظوری دے دی گئی۔ حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کے ہر خاندان کے لیے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا گیا

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے کابینہ کی دو کمیٹیوں کی رپورٹس کی منظوری دے دی ۔

کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے امدادی پیکج کے تحت 5 سال سے لاپتہ شخص کے لواحقین کو 50 لاکھ کی امداد دی جائے گی۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو قانونی مدد بھی شامل ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی ذمہ دار صرف انٹیلی جنس ایجنسیاں نہیں ہیں، لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اور بھی بہت سی وجوہات ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ریاست نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی مدد کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ 5 سال سے زائد عرصے سے لاپتہ افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہونے کے لیے لاپتہ افراد کے ہر خاندان کو 50 لاکھ روپے بطور گرانٹ دیے جائیں گے۔
وفاقی کابینہ نے گرانٹ کی منظوری دی ہے، یہ ریاست کا مخلصانہ رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’لاپتہ افراد‘ کے پیچھے متعدد اور پیچیدہ وجوہات ہیں، ریاست ماں کی مانند ہوتی ہے، حکومت نے آج ایک بار پھر ثابت کر دیا، خوفناک الزامات کے باوجود ریاست اور اداروں نے مخلصانہ اور مخلصانہ اقدام اٹھایا۔ہے۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم سے درخواست کرتے ہیں قومی ڈائیلاگ کا آغاز کریں،پیپلز پارٹی

متعلقہ خبریں