اسلام آباد (اے بی این نیوز )چیف الیکشن کمشنر و دیگر ممبران کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان کی طرف سے دائرریفرنس میں انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق دستاویزی ثبوت لف کئے گئے ہیں۔ موقف اپنایاکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے حوالے سے جانبداری کا رویہ اپنایا۔
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے۔
سکندر سلطان راجہ اور دیگر ممبران کو کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے ۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کی لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کہاکہ کل طوفانی بارش میں سب نے دیکھ لیا کہ لاہور ڈوب گیا۔ کل سب کو ہی پرانے بوٹ نظر آئے۔ ہمارامطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر مستعفی ہو۔
ہم آج بھی یہی کہتے ہیں کہ 9مئی کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔ آج عوام کو مہنگائی اور آئی پی پیز کا سامنا ہے۔ بشریٰ بی بی کے تمام کیسز ختم کئے جائیں۔ فیصلوں میں تاخیر کی گئی تو ہمیں نئے الیکشن کی طرف جانا ہوگا
مزید پڑھیں :قومی اسمبلی میں فلسطین کے حق اور اسماعیل ہانیہ کے قتل کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور