اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی میں فلسطین کے حق اور اسماعیل ہانیہ کے قتل کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور ۔ وزیر خزا نہ اسحا ق ڈار نے قراداد پیش کی ۔ قراداد میں غزہ میں فور ی جنگ بندی کا مطا لبہ ۔
قرارداد میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسرائیلی مظالم کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔ یہ ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے۔
پاکستان فلسطین کی امداد جاری رکھےگا۔ فلسطینی زخمیوں۔ میڈیکل طلبا کو پاکستان لایا جائےگا۔ زخمی فلسطینی بہن بھائیوں کوعلاج کے لیے پاکستان لانے کا انتظام کر نے کا بھی فیصلہ ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ اگست دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں :متروکہ وقف املاک پاکستان سکینڈل،نوکری دلانے کا جھانسہ،لاکھوں بٹورنے والے کیخلاف تحقیقات شروع