اسلام آباد ( زبیر قصوری )متروکہ وقف املاک پاکستان کے افسر کے 50 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام پر ایف ائی اے اسلام اباد میں کاروائی شروع کر دی۔
ایف آئی اے میں متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کے ایک اہلکار عمران عارف جنجوعہ کے خلاف ایک شہری کو سرکاری ملازمت کے عوض مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا گھپلا کرنے کے الزام میں شکایت درج کرائی گئی ۔
درج شکایت کے مطابق، جنجوعہ نے شہری کے بھتیجے شہروز اقبال کو بطور نائب تحصیلدار 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کے عوض نوکری دینے کا وعدہ کیا۔ 50 لاکھ شہری نے جنجوعہ کو 30 لاکھ نقد، گواہان کے ساتھ، کی موجودگی میں دیئے لیکن جنجوعہ اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا۔
شکایت کنندہ نے الزامعائد کیا کہ جنجوعہ رقم لے کر غائب ہو گیا۔ اب وہ کالز یا میسجز کا جواب نہیں دے رہا۔ ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
رابطہ کرنے پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محکمہ متروکہ اوقاف عارف جنجوا نے بتایا ہے کہ اوقاف کے پلازہ ایف فایئو میں بہت سارے لوگ ڈیفالٹر ہیں جن کی رقم 28 کروڑ سے زائد بنتی ہے ان سے وصولی کے لیے ایک کرائے دار کو نوٹس جاری کیے جس پر اس نے مقامی اخبارات اور محکموں میں میرے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد درخواستیں دینی شروع کر دی انہوں نے کہا کہ
ابھی جس نے درخواست دی ہے میں اس شخص کو بالکل نہیں جانتا اور نہ ہی میرا کسی معاملے میں لین دین ہے انہوں نے کہا میرے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ایک کرائے دار ایک کروڑ پیسے زائد کی ریکوری دینی ہے جس پر اس کا دفتر بھی سیل کر دیا گیا ہے اور مزید کاروائی کے لیے ڈی سی اسلام اباد کو لکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ڈیفالٹر رقم ادا نہیں کرنا وہ جھوٹی اور بے بنیاد درخواستیں بنا کر افسران کو پریشان کرنا چاہتے ہیں
انہوں نے کہا کہ مجھے ایف ائی اے نے ابھی بلایانہیں ہے جب بلائیں گے تو میں ساری صورتحال لکھ کر دے دوں گا۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ کا شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم