اہم خبریں

ملک کے حالات بہتر کرنے ہیں تو تمام اداروں کو آئینی حدود وقیود میں رہ کر کام کرنا ہو گا، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کبھی مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں رہی۔ میرا اور جنرل باجوہ کا تعلق 1972 سے ہے۔ ہم نے دونوں حکومتیں کسی کے کہنے پر نہیں لی تھیں۔ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہمارا اپنا ہے۔
جو بھی بات کی گئی پارٹی کی سطح پر کی گئی۔ 9مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جان ب سے اعتراف جرم لازمی ہونا چاہیے۔ انہوں نے بغاوت برپا کی تھی جس کی معافی مانگ رہے ہیں،۔

ٹی ٹی پی کو پاکستان میں لا کر بسایا گیا۔ جب کسی کو گھر میں بساتے ہیں ان سے تعلق واسطہ ہوتا ہے۔ ملک کے حالات بہتر کرنے ہیں تمام اداروں کو آئینی حدود وقیود میں رہ کر کام کرنا ہو گا.
رانا ثنا اللہ کو عمران خان نے ہیروئن کیس میں پھنسایا تھا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ہم پٹیشن کو فالو کررہے ہیں کون سا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے رہے ۔ میں قانون ساز ہوں قانون بنانا ہمارا کام ہے ۔ مہنگائی ایک حقیقت ہے اس پر احتجاج بھی حقیقت ہے۔
میرے حساب سے مہنگائی ہے اس کیخلاف عوام کا احتجاج کرنا حق ہے۔
ہمارا فرض ہے دھرنے والوں سے مذاکرات کریں،عوام کے مسائل حل کریں۔ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کو حکومت سنجیدگی سے حل کرنا چا رہی ہے۔ اس حوالے سے کوئی پیکیجز ملیں گے۔
حکومت نے اسمبلی کے فلور سے 2دفعہ مذاکرات کی دعوت دی۔
ہمیشہ کی طرح پی ٹی آئی کی جانب سے نہیں میں جواب آیا۔ وزیراعظم نے خود اسمبلی کے فلور پر مذاکرات کی دعوت دی تھی۔
میں نے بیان پی ٹی آئی کے لوگوں کے بیانات کی صورت میں دیا تھا۔ میں نے کہا تھا پی ٹی آئی کے لوگ امید لگاکر بیٹھے ہیں کہ اکتوبر میں حکومت ختم ہونے جارہی ہے۔
مفروضوں پر رائے دینا مناسب نہیں سمجھتا۔ پی ٹی آئی کبھی بھی مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں رہی۔ محمود اچکزئی سے پوچھوں گا کہ وہ فوج سے مذاکرات چاہتے ہیں یا نہیں۔
ہم نے دونوں حکومتیں کسی کے کہنے پر نہیں لی ۔ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہمارا اپنا ہے۔ 9مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی اعتراف جرم لازمی ہونا چاہیے۔ 9مئی کو ہمارے شہدا کے یادگاروں پر حملے کیے گئے۔

پی ٹی آئی کی راہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو میں وزیردفاع بھی نہیں سمجھتی وہ ریحانہ ڈار کی سیٹ پر قابض ہے۔ ن لیگ والےسٹھیا گئے ہیں۔ 2018میں شہبازشریف نے شیروانی بھی سلوا لی اپنی کابینہ بھی بنا لی تھی ۔
نوازشریف کبھی بھی عوام کی طاقت سے اقتدار میں نہیں آئے۔ آج سارا لاہور ڈوبا ہوا ہے،مریم نواز کو کہا جاتا ہے اس طرف ہوجائیں ادھر پانی کم ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے جوآفر کی ہے اس سےقبول کرنے سے ن لیگ زیرو ہوجائے گی۔
17سیٹوں والا آج حکومت کررہا ہے اور 177سیٹوں والا ایوان سے باہر ہے۔ ہمیں کوئی فیور نہیں چاہیے۔ ن لیگ والے کہتے ہیں ہم حکومت لینا نہیں چاہتے تھے ہمیں حکومت دی گئی ہے۔ 3کروڑ ووٹ لینے والی پارٹی کو نیچے دکھایا جائے گا تو مطلب عوامی فیصلہ رد کیا جائے گا۔
حکومت کے پاس ہے کیا جو ہم ان سے مذاکرات کریں۔ یہ حکمران عوام کودبا رہے ہیں ان پر ظلم کررہے ہیں ان کیخلاف ایف آئی آر کٹوا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم ہوا جبر ہوا اب اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جس کے پاس ووٹ ہے اس کو مینڈیٹ دیا جائے اس میں کیا بری بات ہے۔ 9مئی کا اصل تیا پانچہ ہوا تو ن لیگ ذمہ دار نکلے گی۔ بہتر ہے 9مئی کے حوالے ن لیگ معافی مانگے۔ ہم کہتے ہیں 9مئی جوڈیشل انکوائری کریں سی سی ٹی وی فوٹیج نکالیں۔
شعیب کو سارا لاہور ڈھونڈ رہا ہے وہ گٹر میں گرا ہوا ہے۔ نو مئی کو کندھے پر رکھ پر ہماری پارٹی کو ختم کیا گیا ۔ دنیا نے دیکھا سب سے زیادہ ظلم وجبر پی ٹی آئی کے ساتھ ہورہا ہے۔ ن لیگ کا بس چلے تو یہ ہمیں سیدھی سیدھی گولیاں مار دیں۔ ہمارے ایم این ایز اپم پیز کو ڈرایا دھمکایا گیا وہ قابل خراج تحسین ہے۔

مزید پڑھیں :5 اگست پی ٹی آئی کا جلسہ،عمران خان کا اڈیالہ جیل سے عوام کیلئے بڑا پیغام آ گیا

متعلقہ خبریں