اہم خبریں

3دفعہ کا وزیراعظم اپنے گھر کی سیٹ بھی جیت نہ سکا،شعیب شاہین

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پی ٹی آئی کے راہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ کون ہے جو ملک میں احتساب نہیں ہونے دے رہا۔ ڈیل کرنے والے لیڈر تصور نہیں کیے جاتے۔
مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مشرف دور میں وعدہ خلافی کی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا
آج بھی ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے کسی اور کی نہیں۔ 3دفعہ کا وزیراعظم اپنے گھر کی سیٹ بھی جیت نہ سکے۔ کیا ن لیگ نوازشریف کا حلقہ کھولنے کو تیار ہے۔
ہم خیبر پختونخوا میں تمام حلقے کھولنے کو تیار ہیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی اتحاد کا حصہ نہیں ۔ جماعت اسلامی پاکستان کوان بحرانوں سے نجات دلائےگی۔ ہم نے یہ دھرنا مہنگائی اور بجلی کے بلوں کیخلاف دیا ہے۔ آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کے خلاف دھرنا دیا ہے۔
بجلی کے بل جمع کرنا عوام کے بس کی بات نہیں۔ چاہتے ہیں حکومت عوام کو ریلیف دے۔ ہم اپنی جماعت یا اپنے لیے دھرنا نہیں دے رہے۔
رہنما(ن)لیگ ناصر بٹ نے کہا کہ ہمارے ساتھ 2018میں جوکچھ ہوا سب عوام کے سامنے ہے۔ 6مہینے تک ضمانتوں کیلئے ہماری درخواستیں نہیں لگ رہی تھی۔
ہماری دور حکومت میں مہنگائی اور آج میں کتنا فرق ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کیلئے ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا تھا۔ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں پنجاب میں ساری سیٹیں ہار گئی۔ کہاں گئی وہ مقبولیت جس کا ذکر ہر جگہ ہورہا تھا۔
خیبر پختونخوا میں بھی ضمنی الیکشن میں کارکردگی صفر تھی ۔
نوازشریف کو جیل میں کال کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ٹویٹ کرنے کی بھی اجازت ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو پسند کے کھانے اور ورزش کیلئے مشین بھی دی گئی۔
نوازشریف نے کہا بانی پی ٹی آئی کو 2اے سی بھی دی جائے مجھے کوئی پرواہ نہیں۔

مزید پڑھیں :5 اگست پی ٹی آئی کا جلسہ،عمران خان کا اڈیالہ جیل سے عوام کیلئے بڑا پیغام آ گیا

متعلقہ خبریں