اہم خبریں

مون سون کی بارشوں نے ناران کاغان میں تباہی مچا کر رکھ دی

مانسہرہ ( اے بی این نیوز   )مون سون کی بارشوں نے ناران کاغان میں تباہی مچا کر رکھ دی ۔ مانسہرہ:بارشوں کا سلسلہ جاری ،ناران کاغان کی سڑکیں ملیا میٹ ہو گئیں ۔
مہانڈری منور نالہ میں پانی میں اضافہ، درجنوں دکانیں برساتی ریلے کی نظر ہو گئیں ۔

مہانڈری شدید بارشوں اور طغیانی کے باعث مقامی لوگوں کی جانب سے لگایا جانے والا عارضی پل بہہ گیا ۔ وادی کاغان کا زمینی رابطہ منقطہ ہونے سے اشیائے خرد نوش کی قلت پیدا ہونے لگی ۔
مہانڈری بارش سے منور نالہ بپھر گیا، مہانڈری بازار کی دکانیں سلابی ریلے میں بہہ گئے ۔

جھلکڈ سیاح سیلابی ریلے میں آ گی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپکے تحت سیاح فمیلی کو نکال لیا۔ سلابی ریلے میں پھنسے سیاحوں کی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر بحفاظت نکال لیا گیا ۔

مہانڈری منور نالہ میں پانی کا بہاو بڑھ گیا راستہ کھولنے کے لیے رکھے گئے پائپ پانی بہا کر لے گیا۔

مزید پڑھیں :صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس، 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

متعلقہ خبریں