گھوٹکی ( اے بی این نیوز ) رونتی تھانہ کے قریب گوٹھ میانی میں پولیس چوکی پر ڈاکوئوں نے حملہ کر دیا جس سے تین اہلکارشہید ہو گئے۔
شہید اہلکاروں میں عبد السمیع سموں، عبدالحنان، شفیق احمد گل شامل ہیں ۔
شہید پولیس اہلکاروں کی نعشیں تحصیل ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ بلاول بھٹونے رحیم یار خان اور گھوٹکی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی۔ اور کہا کہ
شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے درندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ پولیس نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں :یہ تو اللہ تعالیٰ کو ہی پتہ ہے عمران خان کس سے بات کریں گے اور کس سے نہیں،محسن نقوی















