اہم خبریں

اللہ کا شیرسرخرو ہوا، اسرائیل کواس ظلم کی قیمت چکانا ہوگی، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اللہ کا شیرسرخرو ہوا۔ اسرائیل کواس ظلم کی قیمت چکانا ہوگی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا احتجا جی دھر نے سے خطا ب ۔ اسماعیل ہانیہ کا قیام۔ ہجرت اور شہادت اللہ کے لیے تھی۔

دنیا کی ظالم ترین طاقتوں کا بے جگری سے مقابلہ کیا۔پہلے اپنے خاندان کو راہ خدا میں قربان کیا پھر خود بھی جنت کا مسافر بن گیا۔ ‏ اسرائیلی اقدام نے اس پورے خطے کو نئی آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ صاف نظر آرہا ہے کہ جنگ اب غزہ تک محدود نہیں رہے گی۔ نئی صف بندی ہوگی۔

ادھر دوسری جانب راولپنڈی میں جما عت اسلامی کے احتجاج کا چھٹے روز میں داخل ۔ مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھانے پر جماعت اسلامی کا ملک گیر دھرنوں کا اعلان ۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔ کہتے ہیں حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہم ایک دن۔ ہفتہ اور پورے مہینے کے لیے پہیہ جام کی کال دے سکتے ہیں ۔ ۔ عوام کو حق نہ دیا گیا تو قومی شاہراہوں پر دھرنے دے کر پورا ملک جام کر دیں گے۔ ۔ دھرنا قوم کو امید سے ہمکنار کرے گا ۔۔ بجلی بل ادا کرنا اب ممکن نہیں ۔
مزید پڑھیں :عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی

متعلقہ خبریں