اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت کا کسانوں سے گندم کی خریداری کے امور پاسکو سے لے کر نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ۔ وفاقی وزارت خوراک کے مطابق حکومت کا پاسکو کے آپریشنز مکمل طور پر آؤٹ سورس کرنے پر غور۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کر لیں ۔ وفاقی وزارت خزانہ کو منصوبہ بنا نے کی ہدایت۔ تمام صوبائی چیف سیکریٹریز اور ایم ڈی پاسکو سے بھی تجاویز ما نگ لی گئیں ۔ غلہ منڈیوں کی ہڑتال ۔
اشیائے ضروریہ کی دستیابی متاثر ہونے کا خدشہ۔ غلہ منڈیوں کے تاجر بھی ودہولڈنگ ٹیکسز کے خلاف سرگرم ۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کی کال پر غلہ منڈیوں میں تالے پڑ گئے۔ہڑتال کے باعث لاہور کی اجناس کی سب سے بڑی تھوک مارکیٹ اکبری منڈی مکمل طور پر بند ۔
اکبری منڈی کے تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تین دن کی مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہوا ہے۔آج سے 2 اگست تک ملک بھر کی تمام غلہ منڈیاں بھی مکمل بند رہیں گی۔
مزید پڑھیں :عمران خان اورشاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنیکا حکم