غزہ (اے بی این نیوز )حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔ بدلہ لیں گے، حماس کا اعلان ۔ حماس تر جمان کا کہنا ہے اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے دشمن مذموم عزائم حاصل نہیں کرسکے گا۔ حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔ بیت المقدس کی آزادی کے لئے جنگ لڑرہے ہیں۔
کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ حماس رہنما سامی ابو زہری نے کہا دشمن اسرائیل تمام سرخ لکیروں کو عبور کرگیا ہے۔ اسرائیل نے معاملات کو ایک جامع جنگ کی طرف دھکیل دیا ۔ مزاحمتی تنظیمیں جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔
  اسرائیلی حکومت۔   ہانیہ کےقتل اورایرانی خودمختاری پرحملےکے گناہ پرپچھتائے گی۔     شہید اسماعیل ہانیہ کا قتل امریکی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا۔ فلسطینی صدر محمود عباس  نے کہا  اسماعیل ہانیہ کا قتل خطرناک پیش رفت ہے
مزید پڑھیں    :ایران نے اسماعیل ہانیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
								
								
				
													














