اسلام آباد (اے بی این نیوز )وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ آقا ﷺکی حرمت کیلئےہرشخص مرمٹنےکوتیار ہے۔ 295سی حضورپاک ﷺکی ذات کےحوالے سےہے۔
ختم نبوت ﷺپر ہمارا کامل ایمان ہے۔
آئین شقوں میں لکھی گئی چیزوں کوتبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت کوآئین کی تشریح کااختیارہے۔ ریاست کےہوتےہوئےکسی شخص کےقتل کافتویٰ نہیں دیاجاسکتا۔
ہماراملک آئین وقانون کےتابع ہے۔
کوشش ہونی چاہیے ہماری طرف سے کوئی ایسی بات نہ ہو کہ گستاخوں کو موقع ملے۔ اس حوالےسےہم سب کےجذبات ایک جیسےہیں۔
مزید پڑھیں :اقتدار کی خاطر آئین توڑنے والا فاشسٹ ہوتا ہے ، مریم اورنگزیب















