اہم خبریں

اقتدار کی خاطر آئین توڑنے والا فاشسٹ ہوتا ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل ۔ انہوں نے کہا کہ “معافی نہیں مانگوں گا” خود ساختہ انقلابی منتیں ترلے پہ اتر آیا ہے ۔

خود ساختہ انقلابی ، فوج سے کس بات کے مزاکرات چاہتا ہے ۔ شہدا کے مجسمے توڑ کر ، جی ایچ اور ائیر بیس پہ حملے کر کے ، کوڑ کمانڈر کا گھر جلا کر فوج سے معافی مانگو مذاکرات نہیں ۔ شہداء کے اہل خانہ سے ۹ مئی کے گناہ کی معافی مانگو ۔

9 مئی کا منظم منصوبہ ، شہدا کی یادگاروں کی توہین ، تنصیبات اور جی ایچ کیو پہ حملہ تنقید نہیں ریاست پہ حملہ ہوتا ہے۔ فاشسٹ کی بات صرف صرف اقتدار کے لئے ہوتی ہے ۔ اقتدار کی خاطر آئین توڑنے والا فاشسٹ ہوتا ہے ۔

“فاشسٹ” سیاسی مخالف کو اذیت دینے کے لئے قید والد کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرتا ہے ۔ فاشسٹ وہ ہوتا ہے جس کو “میڈیا پریڈیٹر”، آزادیاں ہڑپ کر جانے والا درندہ قرار دیا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں :واٹس ایپ پر بچوں کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے پر سابق بی بی سی میزبان مشکل میں پڑ گیا

متعلقہ خبریں