اہم خبریں

جماعت اسلامی نے حکومت کو الٹی میٹم دیدیا، ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )جماعت اسلامی کا ملک گیر دھرنوں کا اعلان ۔ بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے حکومت کو الٹی میٹم۔ شرکاء مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کے لیے پر عزم ۔

امیر جما عت اسلا می حا فظ نعیم نے دھر نا مظا ہر ین سے خطا ب میں کہا ۔ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر دھرنا شروع ہو رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں کراچی پھر لاہور اور ملتان میں دھرنا دیں گے۔

بجلی کی قیمت کم کرنے اور آئی پی پیز کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو 2 روز کا وقت دے رہے ہیں۔ مطالبات منوا کر ہی جائیں گے۔ دھرنے میں بجلی کا بل ادا نہ کرنے کا اعلان کرسکتا ہوں۔

حکومت کے پاس ہمارے مطالبات ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ ۔ جس مسئلے کیلئے ہم نکلے ہیں پاکستان کے ہر گھر کا یہ مسئلہ ہے۔ اسلام آبادتو جاسکتے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

بجلی کی قیمت جتنی ہے اتنی ہی لی جائے۔ لوگوں کو تنخواہوں سے زیادہ بجلی کے بل آرہے ہیں ۔ عوام کا پیسہ حکمرانوں کی عیاشیوں کیلئے نہیں ۔ پاکستان میں تنخواہ دار لوگ ہیں سولر سسٹم نہیں لگا سکتے۔ ۔ حکومت کہتی ہے ہم آئی پی پیز سے بات نہیں کرنا چاہتے۔

مزید پڑھیں :ہمارے دور میں بجلی 17 روپے یونٹ تھی۔ آج 85 روپے یونٹ ہے،عمرایوب

متعلقہ خبریں