اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہ دینے پر سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری کر دیئے۔
عدالتی حکم کے باوجود تحریک انصاف کی احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔جسٹس تھمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں کل اسلام آباد میں احتجاج نہیں کرنے دیا گیا۔ مسترد کرنے کا حکم بھیج دیا گیا۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے ریڈورز بنانےکی منظوری دے دی