لاہور(نیوز ڈیسک )مشروب ساز کمپنی کے مبینہ مغوی مالک کی بحفاظت گھر واپسی کے ایک روز بعد لاہور ہائی کورٹ میں پتوکی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے اسی کاروباری گروپ کے جنرل منیجر کی بازیابی کے لیے پیر کو درخواست دائر کر دی گئی۔
زیر حراست/اغواء کو 26 جولائی کو صبح 4 بجے کے قریب 12 نامعلوم افراد نے میسرز میزان بیوریج کی کالونی فیکٹری، دینا ناتھ، تحصیل پتوکی، میں واقع اس کی رہائش گاہ سے اس کے لیپ ٹاپ اور دیگر ذاتی سامان کے ساتھ زبردستی اور غیر قانونی طور پر اغوا کیا تھا۔
کمپنی کے مغوی جی ایم عاطف افضل خان کے بیٹے دانیال افضل خان نے الزام لگایا۔درخواست گزار نے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ پولیس نے ان کے والد کے اغوا کی ایف آئی آر درج نہیں کی۔
انہوں نے عدالت سے کہا کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے اور اس کے والد کو جلد بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔اس سے قبل میزان بیوریجز کی پروڈکٹ کولا نیکسٹ کے سی ای او ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کو کراچی میں ماڑی پور روڈ سے اغوا کیا گیا تھا۔ وہ اتوار کو بحفاظت لاہور میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے تھے۔
مزید پڑھیں: درہ آدم خیل ، بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل،11 افراد جان کی بازی ہار گئے