اہم خبریں

گرفتاری کا خوف ،روڈن انکلیو کا مالک ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گیا

اسلام آباد(احسان بخاری )روڈن انکلیو کے مالک کو گرفتاری کا خوف ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گئے عدالت نے بیس ہزار کے مچلکوں پر درخواست ضمانت منظور کر لی یاد رہے کہ روڈن انکلیو کے خلاف راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے لے اؤٹ پلان کی منظوری کے بغیر اس کی تشہیر اور شہریوں کو کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کرنے کے معاملے میں چالان کیا تھا ۔
یاد رہے کہ عدالت نے چند روز قبل روڈن انکلیو کے مالک رحیم الدین کو نوٹس جاری کیا تھا کہ وہ عدالت پیش ہو عدالت پیش نہ ہوئے جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روڈن انکلیو کے مالک رحیم الدین کے خلاف ار ڈی اے نے 2019 میں چالان کیا تھا ار ڈی اے کی انسپیکٹر نے مبینہ طور پر رحیم الدین سے معاملات طے کر کے چالان دبائے رکھا تھا نئے انے والے ڈی جی نے چالان عدالت بھجوا دیے جس پر ان کو نوٹس جاری کیا گیا بعد از آں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی گزشتہ روز رحیم الدین نعیم اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست کے ساتھ ضمانت بھی دی جس پر عدالت نے سماعت کے بعد منظور کر لی۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں سویلین کو حکومت ملتی ہے اقتدار نہیں،اعتزاز احسن

متعلقہ خبریں