اہم خبریں

وقت آگیا ہے غیر قانونی کاموں کے سامنے ہم سب کو کھڑا ہونا پڑے گا ، علیمہ خان

راولپنڈی( اے بی این نیوز   )بانی چیئرمین اور بشری بی بی کا 10 دن کا ریمانڈ دے دیا ہے ۔ اس وقت عمران خان اور بشر یٰ بی بی اس ریمانڈ کی وجہ سے جیل کے اندر ہیں۔
عمران خان اوربشری ٰ بی بی پراور کوئی کیس نہیں ہے القادر کا کیس کی پروسیڈنگ چل رہی ہیں ۔

عمران اور بشری اس وقت جو جیل کاٹ رہے ہیں وہ نیب کے جو انویسٹیگیشن ہے ۔ علیمہ خان کی میڈیا ٹاک،انہوں نے کہا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ غیر قانونی ہے ہماری کانسٹیٹیوشن اس کی اجازت دیتی ہے۔ ایک کیس جس میں کنوکشن ہو گئی ہے اپ دوبارہ اسی کیس کے اوپر دوبارہ پروسیڈنگ شروع کردیتے ہیں۔

شہباز شریف کی حکومت ہے دراصل یہ غیر قانوی کام وہ کر رہے ہیں۔ عمران خان،بشری بی بی کے اوپرجو لوگ یہ کیس بنا رہے ہیں جیل میں اصل میں ان کو ہونا چاہیے۔ 10 دن کا ریمانڈ اس لیے دیاکہ تب تک القادر کو تیار کر کے اس کے اوپر کنوکشن کر دیں گے ۔

ہائی کورٹ ججزکے وہ تو ماشاءاللہ چھٹی پہ چلے جائیں گے پوری اگست وہ ستمبر میں ائیں گے۔ جب القادر میں کنوکشن دیں گے توپٹیشن 30 ستمبر تک فائل کریں گے۔ تو ان کا جو سسٹم یہ ہے کہ دو تین مہینے اس کے اوپر گھسیٹو ۔

ہم سوشل میڈیا پہ بھی دیکھتے ہیں کہ عمران خان نکلنے لگے ہیں،لیکن ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس وقت یہ غیر قانونی کیسز کے اوپر اگئے ہیں یہ سب عمران خان کو ڈیل کرنے کے کئے کیا جا رہا ہے

لیکن بتانا چاہتی یوں عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور یہ عمران خان کو جیل سے نہیں نکالیں گے۔ اپ ایک کیس میں سزا نہیں دے سکتے ۔ تو اگر ان کا خیال ہے کہ ہم اب ارام سے بیٹھیں گے۔
ہم نے اج تک ججز پہ بھی اعتماد کیاہے لیکن یہ ججز کے سامنے نہیں ہو رہا یہ نیب کررہا ہے ۔

نیب سے یہ شہباز شریف کی حکومت کرا رہی ہے۔ وقت اگیا ہے کہ ان غیر قانونی کاموں کے سامنے ہم سب کو کھڑے ہونا پڑے گا ۔ کیونکہ یہ اب ناجائز بات کر رہے ہیں اور یہ بالکل قانون کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں : گوادر میں مشتعل ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر دھاوا،ایک جوان شہید،ایک افسر سمیت 16جوان زخمی

متعلقہ خبریں