اسلام آباد( اے بی این نیوز )ہم نے آج بھی اپنا بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ۔ یہ بھوک ہڑتالی کیمپ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی تک جاری رہے گا ۔ ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔
ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ توشہ خانہ کیس بوگس کیس ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو ،انہوں نے کہا کہ
توشہ خانہ کیس میں سے چوتھی بار کچھ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
پہلے بھی 200 غیر آئینی کیسز بنائے گئے۔ ہمیں عدلیہ سے امید ہے۔ جب بھی یہ کیسز آزاد عدلیہ کے سامنے آئے یہ کیس ردی کی ٹوکری میں جائیں گے۔
مزید پڑھیں : پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق جمع کرائی ترجیحی فہرست سامنے آگئی