اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عسکری بینک لمیٹڈ اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے کسانوں کو مالی معاونت کی فراہمی کے پیش نظر MoU سائن کرلیا۔ مالیاتی حل کے ذریعے کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عسکری بینک لمیٹڈ اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔
عسکری بینک لمیٹڈ (AKBL) اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (FFC) نے پاکستان میں زرعی فنانسنگ کو بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔
اسی سلسلے میں، فوجی فرٹیلائزرز کمپنی لمیٹڈ کے ہیڈ آفس میں مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔مذکورہ شراکت داری کے ذریعے، عسکری بینک اور فوجی فرٹیلائزرز کمپنی لمیٹڈ کسانوں کو قرض تک آسان رسائی اور بہترمالیاتی حل فراہم کریں گے تاکہ جدید زرعی طریقوں کو فروغ ملے۔
یہ تعاون عسکری بینک کی جانب سے زرعی شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے تاکہ مالیاتی اختیار اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو۔
اسی طرح، یہ اقدام ملک بھر میں زرعی ترقی اور کسانوں کے حالات کوبہتر بنانے کے لیے فوجی فرٹیلائزرز کمپنی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس موقع پر دونوں اداروں کے اعلٰی حکام نے مذکورہ شراکت داری کے لیے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان بھر کی کاشتکار برادریوں میں تبدیلی لانے کی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے زرعی جدت اور ترقی کے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے اپنی لگن کا بھی اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں :عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ نئے ریفرنس کی سماعت 8اگست تک ملتوی