اہم خبریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔، اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سےنئی مانیٹری پالیسی کااعلان ۔ سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصدکی کمی کر دی۔ نئی شرح سودساڑھے19فیصدکردی گئی۔
گورنرسٹیٹ بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کی موجودہ شرح سود 20.5فیصد تھی۔
جون 2024میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 12.6فیصد پر آگئی۔ جون 2024کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32کروڑ 90لاکھ ڈالر پرہے۔ گزشتہ سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 68کروڑ 10لاکھ ڈالر رہ گیا۔
ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات پر کوئی پابندی نہیں۔ جورقم اداکرنی ہے ان سے متعلق کافی بہتری لائے ہیں۔ تمام بیرونی قرضوں کی ادائیگی بروقت کی جارہی ہے۔
ستمبر 2024میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے پر ٹی ایل پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج

متعلقہ خبریں