اہم خبریں

ملک بھر میں ساون کا دھواں دھار سپیل،را ولپنڈی، اسلام آ با د میں رین ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ملک بھر میں ساون کا دھواں دھار سپیل ۔ را ولپنڈی، اسلام آ با د میں شدید با رش، دونوں شہروں میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔

سائرن بجادیے گئے۔ اطراف آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایتکر دی گئی۔ تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جا ں بحق ہو گیا ۔ راولپنڈی اور گردونواح میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔

جامع مسجد روڈ، بنی، صادق آباد کے علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں داخلہو گیا۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام پر منتقل۔ سڑ کیں اور گلیاں تالا ب کا منظر پیش کر نے لگیں ,, ٹریفک کی آمد و رفت متاثر , شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ۔ راولپنڈی میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ ۔

اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ ۔ راولپنڈی میں 13 مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے۔ صوابی میں 4 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ موسلادھار با رش سے آزاد کشمیر میں ندی نا لے بھپر گئے ۔

پانی گھروں اوربازاروں میں داخل ۔ بھمبر سے رنڈیام روڈ پر کھوہی والی رابطہ پل ٹوٹ گیا۔ شاہراہ نیلم میں کہوڑی کامسر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ۔ دولائی لینڈ سلائیڈنگ سے مین شاہراہ تیسرے روز بھی بند۔ دارالحکومت مظفرآباد سے اسلام آباد کا زمینی راستہ منقطع ۔ سب ڈویژن پٹہکہ کے نواحی علاقے سموٹھ نالہ میں بارش کے باعث شدید طغیانی۔

3 مکانات کو نقصان۔ 2 دکانیں اور موٹر سائیکل بھی طغیانی کی زد میں آگئے۔ مر ی ۔ ایبٹ آ با د سمیت دیگر نواحی علا قوں میں بھی کھل کر با دل برسے۔ انتظا میہ نے ندی نالوں میں طغیانی کاالرٹ جاری کردیا ۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل۔ لا ہورکے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ۔

گجرات اور اٹک میں بھی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ۔ پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جنوبی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ۔ ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ تین دنوں میں 200 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے.

مزید پڑ ھیں : حکومت چیف جسٹس کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کریگی، وزیر دفاع

متعلقہ خبریں