اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنسز کی تفصیلات طلب کر لیں، ذرائع کے مطابق
سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل سے اب تک دائر ہونے والی شکایات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
کونسل میں دائر ہونیوالی شکایات کی تفصیلات اندراج کی ہی ترتیب سے فراہم کی جائیں گی۔
کونسل نے مارچ میں کارروائی کرتے ہوئے جسٹس مظاہر نقوی کو برخاست کیا تھا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری، چیف الیکشن کمشنر و الیکشن کمیشن ممبران کیخلاف شکایات بھی زیر التوا ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں بھرپور احتجاج کی کال دیدی