لاہور ( اے بی این نیوز ) شہر قائد سے لاپتہ ہونے والے صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے۔
ان کو 23 جولائی کو نامعلوم افراد ماڑی پور روڈ سےاغوا کیا تھا۔
صنعتکار ذوالفقار احمد کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ ذوالفقار احمد جلد اہل خانہ کے پاس ہوں گے، ان کی اہل خانہ سے بات ہوئی ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ساؤتھ کراچی اسد رضا نے بھی ذوالفقار احمد کے اہل خانہ سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہل خانہ سے بات ہوئی ہے، انہوں نے ذوالفقار احمد سے رابطے کی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں بھرپور احتجاج کی کال دیدی















